ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیرور میں کار اور لاری کی ٹکر۔کار ڈرائیور ہلاک۔ ایک مسافر شدید زخمی

شیرور میں کار اور لاری کی ٹکر۔کار ڈرائیور ہلاک۔ ایک مسافر شدید زخمی

Fri, 18 Oct 2019 21:11:08    S.O. News Service

بھٹکل 18/اکتوبر (ایس او نیوز) پڑوسی علاقہ شیرور میں    نیشنل ہائی وے پرواقع سنکد گنڈی پُل کے قریب جمعرات   شام کو پیش آئے کار اور لاری کے تصادم میں کار ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ، جبکہ ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا  جسے علاج کے لئے قریبی  اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق ہلاک شدہ کار  ڈرائیور کی شناخت ونڈسے کے رہنے والے نتین موگیر 23 کی حیثیت سے   کی گئی ہے، جبکہ کار پر سوار دوسرا مسافر جو زخمی ہوا ہے اس کی شناخت  سنتوش شیٹی (20 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت لاری کنداپور  سے بھٹکل کی طرف جارہی تھی، جبکہ کار بھٹکل سے کنداپور کی طرف رواں دواں تھی۔دونوں موٹر گاڑیاں ایک دوسرے سے اس قدر تیز رفتاری کے ساتھ ٹکرائیں کہ کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا ۔ بیندور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: